کراچی:سندھ حکومت نے گلشن معمار میں ای وی بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق 12 بسیں گلشن معمار سے ٹاور تک سفری سہولیات فراہم کرینگی۔ ای وی بسیں گلشن معمار سے سہراب گھوٹھ۔واٹر پمپ۔تین ہٹی سے ہوتی ہوئی ایم اے جناح روڑ سے ٹاور تک جائینگی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے گلشن معمار میں ای وی بسز کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی سپورٹ سے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دن رات اس کوشش میں ہے کہ لوگوں کو ریلیف کیسے پہنچائیں۔ ہمارا ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ ہماری فورسز طالبان رجیم کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاع بہت مضبوط ہے، اس کا کریڈٹ میرے قائدین کو جاتا ہے۔ ہمارا ملک محفوظ ترین ہے۔ جو لوگ ملک چھڑ کر جاتے تھے وہ آج سوچ رہے ہیں کہ محفوظ ملک پاکستان ہے انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے۔ شھید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ہم سکون سے سوتے ہیں۔