دیربالا میں گیس ہیٹر لیکیج سے ایک شخص جاں بحق‘ دو بے ہوش‘ ہسپتال منتقل

پشاور:دیربالا کے علاقے لوئی کنڈو جبر میں گیس ہیٹر لیکیج کے باعث افسوسناک واقعہ پیش ا?یا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ گھر کے دو افراد بے ہوش ہوگئے ریسکیو 1122 کے مطابق گیس لیکیج کے باعث قومی مشر جان پرویز عرف جان لالا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے گیس لیکیج کے باعث گھر کے دو دیگر افراد بھی بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیاریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں