ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے خفیہ رکھنے پر آئی ایم ایف کا بڑا اعتراض

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کو خفیہ رکھنے کی قانونی ترمیم پر اعتراض کر دیا ہے اور اسے واپس لینے کا کہہ دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ کمیشن کسی صورت شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کریگا آئی ایم ایف نے ان ترامیم کے بارے میں استفسار کیا ہے۔ بتایا گیا کہ یہ ترامیم قانون کا حصہ نہیں بنیں کیونکہ سینیٹ نے بل پر ووٹ نہیں دیا ہے دوسری طرف لاءڈویڑن نے آئی ایم ایف کو یہ بھی بتایا کہ حکومت نے ابھی تک ان ترامیم کی حمایت نہیں کی ہے، جنھیں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے نجی قانون سازی کے طور پر متعارف کرایا تھاذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے لا ءڈویژن سے واضح موقف اختیار کرنے کو کہا ہے