مشرق وسطیٰ جنگ: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

کراچی:مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر کے مطابق ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 تا 350 روپے فی کلو ہوگئی ہے مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سے کہا ہے کہ روس یا عمان سے ایل پی جی کا بندوبست کرے ایران جنگ کے بعد سے ایل پی جی کی سپلائی کم اور قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔