وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں پنجاب پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کردیاپنجاب میں پہلی پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ 25 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں 20 ممالک کے 250 پائلٹس شرکت کریں گے۔ سالٹ رینج کی فضاؤں میں 6 براعظموں سے تعلق رکھنے والے پائلٹس پیراگلائیڈنگ کے فن کا مظاہرہ کریں گے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ایڈونچر ٹورازم کا عالمی مرکز بنائیں گے۔ سالٹ رینج کی پرشکوہ اور بلند چوٹیوں سے لے کر سرسبز میدانوں اور لازوال ثقافتی ورثے تک پنجاب میں تحیر کی دنیا آباد ہے۔ پنجاب کی دلکش خوبصورتی دنیا بھر کے سیاحوں کو سحر زدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ایڈونچر ٹورازم کے ذریعے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نئے افق وا ہو رہے ہیں، پنجاب کے غیر معمولی جذبے کو دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ مریم نواز شریف نے پیراگلائیڈرز کو دعوت دی ہے کہ وہ غیر معمولی ایڈونچر کے ذریعے پنجاب کو دریافت کرنے کا تجربہ کریں۔قبل ازیں مریم نواز نے یونیورسٹی آف چکوال میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ تقسیم کی تقریب سے کیا۔