پشاور: لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی بیگوخیل کے صدر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق چاروں زخمیوں کو گورنمنٹ سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق حملہ آوروں نے گھات لگا کر حملہ کیا تاہم زخمی اہلکاروں نے جواب فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق چند حملہ آوروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنگلات کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔