ملک میں کمرشل کورٹس کے قیام کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کے لیے قانون سازی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قانون سازی کے لیے مسودہ تیار کرے گی۔کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اور وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی شامل ہوں گے جبکہ وفاقی سیکریٹری قانون بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔کمیٹی 45 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔