سرکاری گواہان کی عدم پیشی، 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں

پشاور:دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد سرکاری گواہان کی عدم پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت نے 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دیںاے ٹی سی نے آفیسر ضلع مہمند کو مراسلہ ارسال کر دیاعدالت نے مراسلہ میں لکھا کہ تاحکم ثانی مذکورہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں بند کریں مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 13 سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردی کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہان ہیں اور استغاثہ گواہان بار بار نوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہو رہے ہیں۔