پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات ‘ امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے دعائیں

اسلا م آباد:پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الفطر روایتی جوش و خروش اور عقیدت ا حترام کیساتھ منائی جا رہی ہے ‘ مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں فرزندان اسلام شرکت ہوئے نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں عالم اسلام کے لیے بھی امن اور استحکام کی دعائیں مانگی گئیں عیدالفطر کے موقع پر شہری نئے کپڑے پہن کر، خوشبو لگا کر اور سنت کے مطابق میٹھی اشیا کھا کر نماز کے لیے عبادتگاہوں کو پہنچے نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے جا رہے ہیں بچے عیدی حاصل کرنے کے لیے بے حد پرجوش دکھائی دیتے ہیں حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیںواضح رہے کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جاتی ہے جو مسلمانوں کے لیے خوشی اور شکرانے کا دن ہوتا ہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں بھی عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیاگیا۔