صدر مملکت آصف زرداری نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد اہم قانون سازی اقدامات، ایک تقرری، سول اعزازات اور خصوصی سزا معافی کی منظوری دے دی ہے صدر زرداری نے عیدالفطر اور یوم پاکستان 2026 کے موقع پر قیدیوں کی سزاو¿ں میں خصوصی رعایت کی منظوری بھی دے دی ہے منظور کیے گئے قانون سازی اقدامات میں پاکستان سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2026، اخبار ملازمین (شرائطِ ملازمت) ترمیمی بل 2026، زکوٰةو عشر (ترمیمی) بل 2026، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026، پاکستان نیمز اینڈ ایمبلمز (غیر مجاز استعمال کی روک تھام) ترمیمی بل 2026، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026، نیا پاکستان ہاو¿سنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔