لاہور:پاکستان کافضائی آپریشن مشرق وسطی کی جنگی صورتحال سے متواتر براہ راست متاثر ہو رہا ہے ‘ آج بھی ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ ہوئی ہیںلاہور، اسلام آباد، پشاور سے فجیرہ کی 8 پروازیں العین منتقل ہوئیں آج العین سے لاہور اسلام آباد پشاور کیلئے 10 پروازیں آپریشنل ہیں تفصیلات کے مطابق دوحہ سے کراچی، لاہور، اسلام اباد کیلئے آج بھی پروازیں شیڈول پر ہیں۔ جبکہ کراچی سے دوحہ، بحرین ،ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ ہیں20 روز کے دوران پاکستان بھر سے جنگی صورتحال کی وجہ سے 1810 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیںدوسری جانب سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر دبئی اور الفجیرہ ایئر پورٹس سے فلائٹس آپریشنز بحال کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز نے فلائٹ آپریشنز کی بحالی کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ دبئی ،الفجیرہ ائیر پورٹس سے آج فلائٹس شیڈول کے مطابق اڑان بھریں گی یواے ای انتظامیہ نے ائیر لائنز کو فلائٹس آپریشنز کی بحالی کاگرین سگنل دیدیا ہے۔