اسلام آباد:افغانستان کے جاری لڑائی اور ایران امریکہ جنگ کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کردیا16 مارچ کو صبح ساڑھے 8 تا صبح ساڑھے 10 بجے کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگالاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو 16 مارچ کے دن عارضی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی اس دوران فضا میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا ہوگا، طیاروں کے کپتانوں کو اضافی فیول لازمی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔