تہران:ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ کر دیا ہے جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈرونز بھی اسرائیل کی سمت روانہ کیے گئے ہیں ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہے، جبکہ اسرائیلی ذرائع نے متعدد شہروں میں سائرن بجنے اور فضائی دفاعی نظام کے متحرک ہونے کی اطلاعات دی ہیںتاحال نقصانات یا جانی صورتحال سے متعلق کوئی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آئیںپاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسرائیل کی جانب بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جن کا ہدف مخصوص عسکری اور اسٹریٹیجک مقامات بتائے جا رہے ہیں۔