امریکا اس ہفتے کے آخر تک ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تیار ؟

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران کے لیے دانشمندی اسی میں ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرے امریکا اور ایران کے درمیان عمان کی ثالثی میں حالیہ دنوں میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مذاکرات اُس وقت تعطل کا شکار ہو گئے تھے جب اسرائیل نے گزشتہ سال ایران پر حملے کیے تھے، جس کے بعد 12 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے اشاروں کے بعد وائٹ ہا¶س نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کر لے ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اس ہفتے کے آخر تک ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تیار ہو سکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو مختلف فوجی آپشنز پر بریفنگ بھی دی جا چکی ہے۔

خاص خبریں