ہمسایہ ممالک پر قبضے کی کوشش اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت نہیں، فرانس

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ لبنان، غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی حکمت عملی اس کے اپنے مفادات کے خلاف ہے کیونکہ یہ ناراضگی اور تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون نے مقامی نشریاتی ادارے فرانس 2 کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو جو غیرذمہ دار کہا وہ بالکل درست کہا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت ہمسایہ علاقوں کی فتح سے نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ، مغربی کنارے اور جنوبی لبنان میں جو حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہیں وہ طویل مدتی میں اسرائیل کے مفادات کے خلاف ہے کیونکہ اس سے خطے کی تمام آبادیوں میں ناراضگی اور تشدد کو ہوا ملتی ہے۔میکرون نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد بین الاقوامی برادری کو متحرک کریں گے تاکہ لبنانی فوج کو اپنے علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں مدد ملے۔