یونائیٹڈ نیشن انٹیرم فورس ان لبنان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ پیر کے روز جنوبی لبنانی گاو¿ں بنی حیان کے قریب ’نامعلوم نوعیت کے دھماکے نے ان کی گاڑی کو تباہ کر دیا‘ جس کے نتیجے میں 3 امن اہلکار ہلاک ہو گئے یونیفل کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امن کے لیے کام کرتے ہوئے کسی کی بھی جان نہیں جانی چاہیے اقوام متحدہ کے اس مشن کے مطابق پانچواں اہلکار شدید زخمی ہوا جبکہ چھٹا بھی اس واقعے میں زخمی ہوا یہ اعلان اس واقعے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا جب یونیفل نے بتایا تھا کہ اتوار کے روز جنوبی لبنان کے گاو¿ں عادشیت الق±صیر کے قریب ایک الگ واقعے میں یونیفل کی پوزیشن پر ایک گولہ گر کر پھٹا جس کے نتیجے میں ایک امن اہلکار ہلاک ہو گیا۔