امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ، ایران نے امریکی تجاویز کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی 15 نکاتی تجاویز پر باضابطہ جواب دے دیا ہے اور اب واشنگٹن کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے ایرانی عہدیدار کے مطابق یہ تجاویز پاکستان کے ذریعے تہران تک پہنچائی گئیں، جن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایران نے اپنا مو¿قف بھی پاکستان کے ذریعے ہی امریکا تک پہنچا دیا برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ جنگ بندی منصوبہ یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہے، جو زیادہ تر امریکی اور اسرائیلی مفادات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے ایران نے واضح کیا ہے کہ ان تجاویز میں بنیادی تقاضوں کی کمی ہے اور موجودہ صورتحال میں باضابطہ مذاکرات کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں ایرانی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکیہ دونوں ممالک امریکا اور ایران کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خاص خبریں