ایران جنگ کا 18واں دن: حملوں میں شدت، خطے اور عالمی معیشت پر اثرات بڑھ گئے

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری حملوں کو 18 دن ہو گئے ہیں، جبکہ جنگ مزید شدت اختیار کر کے پورے خطے اور عالمی معیشت کو متاثر کر رہی ہے رپورٹس کے مطابق ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران، شیراز اور کراچ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ شہر اراک میں ایک حملے کے دوران ایک نومولود بچے اور اس کی دو سالہ بہن سمیت ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید ہو گئے خلیجی ممالک میں بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ڈرون حملوں کے باعث فجیرہ کے آئل زون میں آگ لگ گئی، جبکہ ابوظبی میں میزائل کے ملبے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا۔ قطر، کویت، بحرین اور سعودی عرب نے بھی میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور کسی دباو¿ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایک امریکی حملے میں ایران کے ایک پرائمری اسکول میں کم از کم 170 افراد شہید ہوئے، جن میں اکثریت طالبات کی تھی رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے اب تک امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں 1400 سے زائد افراد شہید اور 18 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔