ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے خلاف کلینیکل ٹرائلز میں شامل ایک دوا ہیپاٹائٹس ای وائرس کے پھیلاو¿ کو بھی روک سکتی ہے جرمنی کے شہروں بوخم اور ہائیڈل برگ کے ساتھ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ماہرین پر مشتمل ایک بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے ’بمنفوسبوویر‘ نامی مرکب کو دریافت کیا ہے، جو ہیپاٹائٹس ای وائرس کے خلاف مو¿ثر ثابت ہوا ہے۔ یہ مرکب نیوکلیوٹائیڈ/نیوکلیوسائیڈ اینالاگ ادویات کے ذخیرے میں سے منتخب کیا گیا تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 70 ہزار افراد ہیپاٹائٹس ای وائرس کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جبکہ اس خطرناک مرض کے خلاف نہ تو کوئی ویکسین دستیاب ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص دوا۔ تاہم، اب امید کی ایک نئی کرن سامنے آئی ہے ماہرین کے مطابق یہ دوا پہلے ہی ہیپاٹائٹس سی وائرس کے خلاف آزمائش کے مراحل میں ہے، جس کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے کہ اسے نسبتاً کم وقت میں ہیپاٹائٹس ای کے علاج کے طور پر بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔