ندا یاسر پہچان میں ہی نہیں آئیں، وہ بالکل مختلف لگ رہی ہیں: صارفین کے بولڈ لباس پر تبصرے

لاہور:معروف پاکستانی اداکارہ وٹی وی میزبان ندا یاسر عید پر اپنے بولڈ لباس اور وگ کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں ندا یاسر ایک معروف پاکستانی مارننگ شو ہوسٹ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 2.4 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
ندا یاسر اپنے انٹرٹینمنٹ اور ڈسکشن پر مبنی پروگرامز کے لیے جانی جاتی ہیں، تاہم وہ اکثر اپنے انداز، بیانات اور لائیو شوز میں غلطیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرتی ہیں وہ تقریباً گزشتہ 19 برس سے نجی ٹی وی پر ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کے نام سے مارننگ شو کی میزبانی کرہی ہیں انہوں نے رمضان اور عید ٹرانسمیشنز کی میزبانی کی، جہاں ان کے مختلف ل±کس پر خاصی تنقید کی گئی، خصوصاً ان کے بولڈ لباس اور وِگ کے استعمال پر صارفین نے شدید تنقید کی عید کے ایک پروگرام میں ندا یاسر نے سینئر اداکاراو¿ں کے ساتھ شو ہوسٹ کیا، جہاں انہوں نے سرخ ریشمی لباس کے ساتھ سنہری جیولری پہنی، اس دوران انہوں نے اپنے بالوں میں وگ کا استعمال بھی کیا اور ساتھ میں ٹِکا اور ہیڈ جیولری بھی پہنی ایک صارف نے لکھا ’مجھے تو ندا یاسر پہچان میں ہی نہیں آئیں، وہ بالکل مختلف لگ رہی ہیں دیگر تبصرے بھی دلچسپ تھے