بھارتی ہدایت کار نے کراچی کے علاقے لیارے کینگ وار پر بننے والی فلم کی ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر شائقین سے ایک خاص اپیل کی ہے، جس کے بعد ’دھرندھر 3‘ سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں نامور بھارتی ہدایت کار ادتیہ دھر نے پروپیگنڈہ فلم ’دھرندھر 2‘ سے متعلق شائقین سے اینڈ کریڈٹس تک بیٹھنے اور اسپوائلرز سے گریز کرنے کی اپیل کردی۔ ادیتیہ دھر نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے کہا کہ وہ فلم دیکھنے کے بعد کسی بھی قسم کے اسپوائلرز شیئر نہ کریں تاکہ دوسرے ناظرین بھی فلم کو مکمل تجربے کے ساتھ دیکھ سکیں ہدایتکار نے مداحوں کی محبت کو اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اسی جذبے کے ساتھ انہوں نے اس سیکوئل کو بنایا تاکہ ناظرین کو ایک نیا اور غیر متوقع تجربہ دیا جا سکے انہوں نے ایک خط میں اپنی دھرندھر فیملی کو مخاطب کرتے ہوئے پہلی فلم کی کامیابی کو یاد کیا اور کہا کہ آپ نے اسے پسند کیا، ہر چھوٹی تفصیل کو سراہا، ہر لمحے پر بحث کی اور بار بار دیکھ کر نئی چیزیں دریافت کیں۔