فلسطین کی آزادی کے نعرے پر پریانکا چوپڑا کے تاثرات شدید تنقید کی زد میں آگئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیویئر بارڈیم نے 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں ایک ایسا بیان دیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے جہاں دونوں نے ڈولبی تھیٹر میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا ایوارڈ پیش کرنا تھاتقریر کا آغاز کرتے ہوئے بارڈیم نے ’نو ٹو وار اور فری فلسطین‘ کا نعرہ لگایا جس پر ہال میں موجود حاضرین نے بھرپور تالیاں بجائیںانہوں نے اپنے کوٹ پر دو بیجز بھی لگا رکھے تھے، جن میں ایک جنگ کے خلاف اور دوسرا فلسطین کی حمایت میں تھا،اس دوران پریانکا چوپڑا بظاہر مسکراتی اور سر ہلاتی دکھائی دیں لیکن وہ خاموش رہیں