جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہوگیا جب کہ ایئرلائن ٹکٹس مہنگے ہونے سے مسافروں پر بوجھ بڑھنے لگاتمام ایئرلائنز نے کرایوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے فیول سرچارج بڑھا دیا، بنیادی کرایہ برقرار رکھا گیا مگر اضافی سرچارج سے مجموعی ٹکٹ مہنگے ہوگئے فیول قیمتوں میں اضافے کا بوجھ مسافروں پر منتقل ہونے لگا اور ایندھن مہنگا ہونے کے باعث ٹکٹس بھی اسی تناسب سے مہنگے کیے جا رہے ہیں، ایئرلائنز نے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافے کا عندیہ دیا ہے ذرائع کے مطابق جٹ فیول کی قیمت میں 34 فیصد سے زائد جبکہ بعض ایئرلائنز کے مطابق 70 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نئی قیمت 400 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے ایئر لائن کرایوں میں فیول سرچارج کی مد میں 10 سے 100 ڈالر تک اضافہ کردیا گیا جبکہ جٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک جاپہنچاپی آئی اے نے کرایوں میں 10 سے 100 ڈالر تک اضافہ کر دیا، پی آئی اے کی لوکل پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج عائد کیا گیالاہور اور اسلام آباد کے چانس کی سیٹس کے کرایوں میں 150 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ ایئر لائنز اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر ڈومیسٹک اسٹیشن کے چانس کی سیٹ کا یک طرفہ کرایہ 50 ہزار روپے سے زائد وصول کر رہی ہیں۔