اسلام آباد:حکومت پاکستان نے گیس سیکٹرکے تقریباً 1500 ارب روپے کے سرکلرڈیٹ کو تین سال کے اندر ختم کرنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف سے منظوری طلب کی گئی ہے ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ حال ہی میں سات ارب ڈالرکے بیل آوٹ پروگرام کے تحت تیسرے جائزے کے دوران ہونیوالے مذاکرات میں زیرغور آیا، تاہم آئی ایم ایف نے تاحال اس پر حتمی فیصلہ نہیں دیا، حکومت جون سے قبل آئی ایم ایف کی منظوری حاصل کرناچاہتی ہے تاکہ آئندہ بجٹ میں کل واجب الادارقم کے ایک تہائی حصے کی ادائیگی کے لیے رقم مختص کی جاسکےسرکاری حکام کے مطابق گیس سیکٹر کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 3400 ارب روپے سے تجاوز کر چکاہے جس میں تقریباً 1800 ارب روپے اصل رقم شامل ہے، حکومت کا ارادہ ہے کہ ان میں سے تقریباً 1500 ارب روپے اداکیے جائیں جبکہ باقی رقم ٹیکس ریفنڈز اور عدالتی مقدمات میں پھنسی ہوئی ہے