آج کے دور میں جب بھی ہم کسی نئے شہر یا نامعلوم مقام پر جانے کا ارادہ کرتے ہیں تو گوگل میپس ہماری سب سے بڑی مدد بن جاتا ہے۔ پہلے لوگ راستہ معلوم کرنے کے لیے آس پاس کے لوگوں سے پوچھتے تھے، مگر اب زیادہ تر افراد صرف اپنے موبائل پر نقشہ دیکھ کر باآسانی منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ محض راستہ دیکھنے کے علاوہ بھی اس ایپ میں ایسے فیچرز چھپے ہیں جو نہ صرف آپ کا وقت بچاتے ہیں بلکہ انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی آپ کی رہنمائی کرتے ہیں؟آئیے کچھ ایسے طریقے جانتے ہیں جو گوگل میپس کو مزید کارآمد بناکر آپ کے سفر کو آسان کردیں گے گھر سے نکلنے سے پہلے ٹریفک چیک کریںاگر آپ ایسے شہر میں رہتے ہیں جہاں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے تو گھر سے روانہ ہونے سے پہلے اپنے راستے کی ٹریفک صورتحال ضرور چیک کرلیں۔ گھر سے نکلنے سے پہلے راستے کی صورتحال جاننا دانشمندی ہے گوگل میپس پر ٹریفک لیئر آن کرنے سے آپ کو سڑکوں کا حال رنگوں کی صورت میں نظر آتا ہے اس کے لیے گوگل میپس کھول کر ٹریفک لیئر کو آن کریں۔ اگر نقشے پر سڑک سرخ رنگ میں نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ ٹریفک جام ہے اور اگر سبز رنگ نظر آئے تو یہ سڑک صاف اور خالی ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس طرح آپ پہلے ہی متبادل راستہ منتخب کر سکتے ہیں۔