ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ تیسری بار آمنے سامنے آئے، ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 29 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 17 بھارت جبکہ 12 انگلینڈ نے جیتے ہیںبھارت کو ایونٹ میں سیمی فائنل سے قبل صرف ایک میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست ہوئی۔ دوسری جانب انگلینڈ کا سفر چھوٹی ٹیموں کے ساتھ کانٹے دار مقابلوں سے شروع ہوا مگر بتدریج کارکردگی کا معیار بہتر ہوتا گیاسپر ایٹ راونڈ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان جیسے حریفوں کو مات دے کرسیمی فائنل میں جگہ پکی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں لگاتار تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیںبھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے قبل ماہرین نے کہا تھا کہ انگلش ٹیم کے آل راﺅنڈ ول جیکس امیدوں کا محور ہوں گے اور بھارت کے سنجو سیمسن ایک بار پھر صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔