پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاتفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑی پہلی بار قومی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے ہیں جن میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامیل حسین شامل ہیںعبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شامیل حسین حال ہی میں پاکستان شاہینز کی جانب سے انگلینڈ لائنز کے خلاف ابو ظہبی میں ایکشن میں دکھائی دیے تھے یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک بنگلادیش میں کھیلی جائے گی جس کے تمام میچز شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج بنگلادیش کی کنڈیشنز میں مثبت نتائج دے گااسکواڈ میں دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث رو¿ف، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔