معروف ٹک ٹاکر مذاق میں قتل، پولیس ملازم کے گولی مارنے کی ویڈیو وائرل

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے معروف ٹک ٹاکر جاوید المعروف مہانڈری کو گزشتہ روز افطار سے قبل ایک مذاق کرنے پر گولی مارکر قتل کردیا گیاتفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری کے ہمراہ کچھ دوست دریا کنارے افطار کرنے پہنچے، اس دوران ٹک ٹاکر نے آنے والے دوست کو مذاق میں کچھ کہااطلاعات کے مطابق مبینہ ملزم پولیس کا حاضر سروس ملازم ہے جو واردات کے بعد وہ شخص وہاں سے فرار ہوگیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کا خیال تھا کہ ہتھیار خالی ہے، مگر چیمبر میں موجود گولی مہاندری کے لیے مہلک ثابت ہوئی سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں بظاہر ماحول دوستانہ دکھائی دیتا ہے، جہاں دوستوں میں مذاق جاری تھا کہ اسی دوران وہاں موجود ایک دوست نے پستول نکالا اور فائر کردیا، گولی لگنے سے ٹک ٹاکر زمین پر گرجاتا ہے اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ جاتا ہے جاوید مہانڈری کے قتل کی اطلاع ملتے ہی لواحقین اور اہلِ علاقہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیامظاہرین نے کاغان شاہراہ بند کرکے واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ مشتعل مظاہرین نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد بالاکوٹ پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ بھی کی اور عمارت کو نذر آتش کردیا۔