صومالی لینڈ تنازع؛ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس آج جدہ میں ہوگا

اسلام آباد:

صومالی لینڈ تنازع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج جدہ میں ہوگا جس میں صومالی لینڈ کے خود ساختہ اعلان آزادی  پر بحث کے بعد اس کی مذمت کی جائیگی۔ وزیرخارجہ اسحق ڈاربھی اس اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرینگے۔

دفترخارجہ کے مطابق اوآئی سی کا یہ ہنگامی  اجلاس اسرائیل کی طرف سے صومالی لینڈ کو خود مختارملک تسلیم کرنے کے اعلان اور اس کے بعد صومالیہ میں  ہونے والی تیزتر اشتعال انگیزتبدیلیوں کے تناظر میں ہورہا ہے ۔

او آئی سی اسرائیل کے اس اعلان کو صومالیہ کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قراردے چکی ہے۔اس اجلاس میں وزیرخارجہ اسحاق ڈارپاکستان کی طرف سے صومالیہ کی عالمی طورپر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر اس کے اتحاد اور سلامتی کی بھرپورحمایت کا اعادہ کریں گے۔