گرین پاکستان انیشی ایٹو بنجر زمینوں کی بحالی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری کے ذریعے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔جی پی آئی کے تحت جعفرآباد میں زرعی ترقی کیلئے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں غیر آباد زمینیں دوبارہ قابلِ کاشت بننے لگی ہیں۔آبپاشی کے بہتر نظام اور پانی کی وافر دستیابی سے کسانوں کو سہولت، گندم اور چاول کی کاشت میں اضافہ ہونے لگا۔ جدید زرعی طریقوں کے فروغ اور معیاری بیج و کھاد کی سستے داموں فراہمی سے کسانوں کو ریلیف مل رہا ہے۔مقامی کسانوں کے مطابق جی پی آئیکی آمد سے پہلے غیر آباد رہنے والی زمینوں پر اب فصلیں لہلہا رہی ہیں اور زرعی پیداوار میں بہتری آئی ہے۔زرعی زمینوں کی بحالی اور کاشتکاری میں سہولتوں کی فراہمی پر جعفرآباد کے زمینداروں اور کسانوں نے جی پی آئی کا شکریہ ادا کیا۔