اسلام آباد: پاکستان بھر میں بہتر انتظامی نظام کے لیے نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ کراچی، بہاولپور اور بلوچستان سمیت پاکستان بھر کے شہریوں نے نئے انتظامی یونٹس کو ناگزیر قرار دے دیا۔
پاکستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنیں گے تو نئی قیادت کو موقع ملے گا جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ صوبے ضرور بننے چاہئیں جس سے یکساں ترقی سمیت دور دراز کے علاقوں کو بھی توجہ حاصل ہوگی۔شہری کے مطابق بڑے صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تبدیل کرنے سے انتظامی امور بھی بہتر طریقے سے چلائے جائیں گے، بہاولپور اور ملتان سمیت پنجاب کے ہر ڈویژن کو انتظامی یونٹس میں تبدیل کرنے سے عوام کی حکومت تک رسائی آسان ہو جائے گی۔پاکستان بھر سے شہری تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کے لیے نئے صوبوں کی حمایت کر رہے ہیں۔