لندن :غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام الفرڈ ٹاؤن ہال لندن میں ایک شاندار فنڈ ریزنگ ڈنر کاانعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی کثیر تعداد، ممتاز سماجی شخصیات اور سوشل ایکٹیوسٹس نے شرکت کی۔یہ تقریب محبت، خلوص، جذبۂ خدمت اور تعلیم کے فروغ کے عزم کی خوبصورت مثال ثابت ہوئی۔ شرکاء نے فراخ دلی سے عطیات دیے اور تعلیم سے محروم بچوں کے روشن مستقبل کے لیے بھرپور تعاون کا عہد کیا۔اس کامیاب تقریب کی قیادت غزالی یوکے کے ہیڈ جناب سہیل ضرار خلش (Sohail Zarrar Khalish) نے کی۔ غزالی ایسٹ لندن کی پوری ٹیم نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جن میں انور چوہدری، عرفان چوہدری، کوثر چوہدری، ذیشان چوہدری، ساجد خان، سیما باجوہ، شبانہ گل خان، سدرا بھٹی، امِ کلثوم، دردانہ اعظم، طارق شہاب، شگفتہ نسرین، مہک راجہ ، جواد ، کامران کامی ،فیصل شوکت اور فضل ثانی شامل ہیں۔ ان تمام افراد کی محنت، لگن اور رضاکارانہ خدمات قابلِ تحسین ہیں۔تقریب میں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی جناب طیب رضا خان نے خطاب کیا، جبکہ جناب عابد علی بیگ بھی تقریب میں موجود تھے۔ پروگرام کی ابتدائی میزبانی سید نعمان نے کی، جبکہ بعد ازاں سہیل ضرار خلش نے پروگرام کو آگے بڑھایا۔بلاشبہ یہ تقریب محض ایک فنڈ ریزنگ ڈنر نہیں بلکہ تعلیم سے محروم بچوں کی زندگیوں میں امید، روشنی اور بہتر مستقبل پیدا کرنے کے اجتماعی عزم کا اظہار تھی۔تمام منتظمین، ڈونرز، معاونین اور رضاکاروں کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین! آئیے، مل کر تعلیم کے ذریعے زندگیوں میں تبدیلی لائیں