تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

امریکا کے پراسرار جوہری بم B94 کا انکشاف، منصوبے کے لیے کروڑوں ڈالر مختص

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی اپروپری ایشنز کمیٹی کی بجٹ دستاویزات میں ایک نئے ممکنہ جوہری ہتھیار کا نام B94 سامنے آنے کے بعد امریکی جوہری پروگرام سے متعلق بحث شروع ہوگئی ہے۔مالی سال 2027 کے لیے محکمہ توانائی کے فنڈنگ بل کے مسودے میں اس منصوبے کے لیے اضافی 7 کروڑ 71 لاکھ 8 ہزار ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔دفاعی امور پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق B94 کا نام بجٹ مسودے کے ساتھ منسلک وضاحتی دستاویز میں درج ہے۔ تاہم دستاویز میں اس ہتھیار کے ڈیزائن، ساخت، تباہ کن صلاحیت یا ممکنہ استعمال کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔دفاعی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ B94 ممکنہ طور پر ایسا خصوصی جوہری ہتھیار ہوسکتا ہے جسے زمین کے اندر انتہائی گہرائی میں موجود اہداف کو تباہ کرنے کے لیے تیار کیا جارہا ہو۔ تاہم اس بارے میں تاحال کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔اس ممکنہ منصوبے نے امریکا کی زیرِ زمین فوجی تنصیبات اور دیگر حساس اہداف کو نشانہ بنانے کی جوہری صلاحیت سے متعلق سوالات کو دوبارہ جنم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر B94 واقعی ایک نئے جوہری بم کا نام ہے تو یہ تین دہائیوں سے زائد عرصے میں امریکا کا اپنی نوعیت کا پہلا نیا جوہری ہتھیار ہوسکتا ہے۔ تاہم صرف بجٹ دستاویز میں نام اور فنڈنگ کا ذکر اس بات کی حتمی تصدیق نہیں کرتا کہ نیا بم تیار کیا جاچکا ہے یا اس کی تیاری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے پاس اس وقت زیرِ زمین گہرائی میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے B61-11 نامی جوہری بم موجود ہے۔ اس کی تباہ کن صلاحیت تقریباً 340 سے 400 کلوٹن بتائی جاتی ہے، جبکہ امریکی ذخیرے میں ایسے بموں کی تعداد 100 سے کم ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔B94 سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے تک اس کے اصل مقصد، صلاحیت اور موجودہ حیثیت کے بارے میں حتمی نتیجہ اخذ کرنا ممکن نہیں۔