تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

پاکستان خلائی پروگرام اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری میں تاریخی سنگِ میل

سی جی ٹی این کے مطابق شین ژو 24 خلائی مشن میں پاکستانی خلا باز بھی شامل ہوگا۔پاکستان کے لئے تاریخی دن ہے جب کہ پاکستان کے خلائی سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے، پاکستان کے خلائی پروگرام اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری میں تاریخی سنگِ میل ہے، پاکستان کے پہلے خلا باز چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں جانے کے لیے تیار ہے، پاکستانی خلا باز بطور “پے لوڈ اسپیشلسٹ” مشن میں شامل ہیں۔پاکستانی خلاباز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی نے پاکستانی خلا باز کی شینزو 24 خلائی جہاز کے ذریعے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن روانگی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔2 پاکستانی امیدوار محمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں اپنی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں، تربیت مکمل کرنے والے دونوں امیدواروں میں سے ایک خلا باز اس تاریخی مشن پر روانہ ہوں گے۔چینی خلائی ادارے کی جانب سے “شینزو-24” مشن کا باضابطہ لوگو بھی جاری ہے، مشن کے لوگو میں پاکستان کا قومی پھول “چنبیلی” خصوصی طور پر شامل ہے، چنبیلی کے پھول کی شمولیت پاکستان اور چین کی لازوال دوستی، قریبی تعاون اور زمین سے خلا تک پھیلی شراکت داری کی علامت ہے۔تاریخی کامیابی پاکستان کے انسانی خلائی پرواز کے پروگرام اور خلائی تحقیق کے سفر میں بڑا قدم ہے، شینزو 24 خلا کے پُرامن استعمال اور سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کے فروغ میں پاک چین بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاس ہے۔چینی خلائی ادارے نے کہا کہ چین کے شین ژو 24 انسان بردار خلائی مشن کی تیاری جاری ہے جب کہ جلد لانچ کیا جائے گا، پاکستانی خلا باز شین ژو 24 مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ فرائض انجام دیں گے۔چین کے انسان بردار خلائی پروگرام میں پہلی بار کسی غیر ملکی خلا باز کی شمولیت ہوگی، پاکستانی خلا باز کی خلائی مشن میں شمولیت پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں اہم پیش رفت ہے، – شین ژو 24 مشن چین کے خلائی پروگرام میں بین الاقوامی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔