تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

بجلی مزید مہنگی، صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ا س سلسلے میں سی پی پی اے نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست جمع کرادی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق اکتوبر میں 10 ارب 35 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی مجموعی پیداواری لاگت 111 ارب 29 کروڑ روپے رہی۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ڈیزل سے 69 روپے 58 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 46 روپے 42 پیسے فی یونٹ رہی۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ایل این جی سے 28 روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 31 روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی ایران سے امپورٹ کی گئی۔ گزشتہ ماہ 37 فیصد بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی۔بجلی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر نیپرا 26 نومبر کو سماعت کرے گا۔ درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کے دوران 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔