تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول نئے صوبے بننے پر خون بہنے کی بات کرتے ہیں، ہم پیپلزپارٹی کی سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1972 میں بھی لسانی بل لا کر فسادات کرائے تھے، ایسا کوئی بھی طرز عمل جو خون خرابے کی طرف لیکر جائے اس کو فکس کرنا چاہئے، ان سے پوچھا جانا چاہئے کہ آپ نے دھمکی دی کیسے؟، لاڑکانہ اور کراچی میں پی پی اور ایم کیو ایم کی سیاست نہیں چلے گی، ہم انتظامی صوبوں کی تعداد بڑھانے کے حق میں ہیں، نئے صوبوں کے آئینی فریم ورک کو سامنے رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور میرپورخاص کا نام لیکر بلاول بھٹو نے سندھ کے شہری علاقوں کو آئیڈنٹیفائی کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ یہ مائنڈ سیٹ ہے کہ وہ سندھی مہاجر فسادات کرواکر یا اسکا خوف پیدا کرکے اقتدار کے مزے کرتی ہے، پیپلز پارٹی کو نظام پر اعتراض ہے تو صدر سمیت تمام حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ ایک پر امن صوبہ تھا اور لوگ یہاں بھائی بھائی بن کر رہتے تھے، پیپلز پارٹی نے یہاں لسانی فسادات کی بنیاد رکھی، جب بھی انکی کرپشن یا لوٹ مار پر سوال ہونے لگتا ہے تو یہ لوگوں کو لڑوانے کی بات کرتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ جمہوریت پر شب خون مارا، یہ کہتے ہیں حکومت یہ کرہی ہے تو زرداری کس کے ووٹ سے صدر بنے، یہ 2024 کے الیکشن کے بینیفشری ہیں، کراچی میئر کے الیکشن میں بھی ہیرا پھیری کی گئی، کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں پی پی پی کی سات ایم این اے کی سیٹیں ناجائز ہیں، بلاول بھٹو ان نشستوں کے فارم 45 دکھا دیں، اس وقت بھی آپ حکومت کا حصہ ہیں، اگر یہ حکومت ناجائز ہے تو زرداری صدارت سے استعفیٰ دیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا میں ناجائز طریقے سے گورنر راج لگا تو اس پر دستخط تو آپ کے والد نے کیے، آپ کا گورنر خیبر پختونخوا میں تمام معاملات چلا رہا ہے، آپ کس کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔ آج بلاول پی ٹی آئی سے ہمدردی کا اظہار کرہے ہیں تو آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی کیوں تھی؟۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گنے کی کرشنگ شروع نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشان ہیں، گنے کی قیمت 700 روپے فی من مقرر کی جائے، زراعت کا شعبہ نیچے کی طرف جارہا ہے، جماعت اسلامی جمعہ کے روز شوگر ملز کے باہر دھرنے دے گی۔