تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں ہونے دیں گے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ایسی جنگ نہیں ہونے دیں گے جس کا کوئی اختتام نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ اپنے مقاصد حاصل کرے گی، لیکن جنگ کو غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رکھا جائے گا۔برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیج دیا ہے۔فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ انتظامیہ ایران کے حوالے سے اپنے طے شدہ اہداف حاصل کرے گی، تاہم وہ اس تنازع کو طویل اور نہ ختم ہونے والی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دے گی۔وینس نے مزید کہا کہ امریکا گزشتہ 47 برس سے ایران کے ساتھ مختلف نوعیت کے تنازعات اور معاملات میں ملوث رہا ہے، جبکہ حالیہ کشیدگی میں بھی امریکا تقریباً سات ماہ سے کسی نہ کسی صورت میں شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ کئی ماہ کے دوران ایران کے خلاف مزید حملوں کے اشارے دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ جنگ مؤثر طور پر ختم ہوچکی ہے۔جے ڈی وینس ماضی میں بھی ایران کے ساتھ طویل جنگ نہ ہونے سے متعلق اسی نوعیت کا مؤقف اختیار کرچکے ہیں۔ مئی میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ امریکا اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے غیر معینہ مدت کی جنگ کا راستہ اختیار نہیں کرے گا۔ایک اور بریفنگ میں وینس نے کہا تھا کہ وہ اس صورتحال کو جنگ قرار نہیں دیں گے اور نہ ہی اس کے خاتمے کے لیے کوئی مصنوعی مدت مقرر کریں گے۔ ان کا یہ مؤقف صدر ٹرمپ کے بیانات سے مختلف دکھائی دیتا ہے، جو خود اس تنازع کے لیے لفظ ’’جنگ‘‘ استعمال کرتے رہے ہیں۔