تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

بی بی سی حقائق مسخ کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کی روش پر قائم

اسلام آباد: برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو نے صحافتی بددیانتی کی مثال قائم کردی، حقائق مسخ کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کی روش پر قائم ہے۔بی بی سی اردو نے نفٹاک اور نیکٹا میں خالصتاً انتظامی اور تکنیکی تنظیمِ نو کو حسبِ روایت حقائق مسخ کرنے اور بے بنیاد قیاس آرائیوں کیلئے استعمال کیا۔بی بی سی اردو کی رپورٹ میں دانستہ طور پر اس بنیادی حقیقت کو پسِ پشت ڈالا گیا کہ نیکٹا اور نفٹاک دونوں ہی وفاقی وزارتِ داخلہ کے ماتحت کام کرنے والے ادارے ہیں۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اس معاملے پر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ
یہ فیصلہ وزارت داخلہ کے اندر ہونے والی تنظیمی تبدیلیوں کا حصہ ہے جو ایک معمول کا عمل ہے اور اس کا مقصد انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نفٹاک) کے ماڈل کو تمام صوبوں تک وسعت دی جا چکی ہے اور یہ ملک بھر میں فعال ہے، اس تنظیمِ نو کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان انٹیلیجنس رابطہ کاری، معلومات کے تبادلے اور ردِعمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔نفٹاک کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) سے الگ کرنے پر بی بی سی کی جانب سے رپورٹنگ غیر ذمہ دارانہ صحافت اور منفی پروپیگنڈے کی بدترین مثال ہے۔بی بی سی اردو نے27 اکتوبرکوپاک افغان سرحد پرطالبان کی شرانگیزی پرپاک فوج کی کارروائی جبکہ 7 نومبر کو اوتھل ڈکیتی کیس کو منفی انداز میں پیش کیا۔اوتھل بینک ڈکیتی کیس میں بی بی سی اردو نے پولیس کی تکنیکی اورعملی کامیابیوں کو یکسرنظراندازکرتے ہوئے غیراہم اورضمنی پہلو کو رپورٹ کا اہم موضوع بنایا۔بی بی سی نے اپنی روش پربرقراررہتے ہوئے 27 اکتوبر کو بھی پاک افغان سرحد سے طالبان کی شرانگیزی پرپاک فوج کی کارروائی کومنفی اندازمیں پیش کیا تھا۔