ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ کے 28 سالہ بیٹے جیڈن اسمتھ اور 82 سالہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر مشیل لامی کی مبینہ منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔یہ افواہیں 9 نومبر کو اس وقت شروع ہوئیں جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں کی مبینہ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں جن کی سچائی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جیڈن اسمتھ اور مشیل لامی نے منگنی کر لی ہے اور مشیل اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے 80 فیصد جائیداد جیڈن کے نام کرنے کو تیار ہیں۔تاہم اس غیر معمولی دعوے کی کوئی مستند تصدیق سامنے نہیں آئی۔
فیکٹ چیک:
رپورٹس کے مطابق جیڈن اسمتھ اور مشیل لامی نے نہ تو اپنے تعلقات کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی منگنی کا کوئی اعلان کیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مشیل لامی پہلے ہی معروف فیشن ڈیزائنر رک اوونز سے شادی شدہ ہیں۔ دونوں کی شادی 2006 میں ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض تصاویر کے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔