ناسا نے ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو خلائی جہازوں کو چاند اور دیگر سیاروں پر محفوظ مقامات کی خودکار طور پر نشاندہی کرتے ہوئے لینڈنگ میں مدد فراہم کرے گی۔امریکی خلائی ادارہ چاند کی سطح پر مستقل اڈہ قائم کرنے کے اپنے منصوبوں پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔کیلیفورنیا کے صحرائے موجاوی میں جدید نیویگیشن اور رہنمائی کے نظام سے لیس ایک ڈرون نے چاند پر اترنے اور لینڈنگ کی مشق کے مصنوعی تجربات کامیابی سے مکمل کیے۔یہ جدید نظام روشنی کی مدد سے فاصلے اور زمین کی سطح کا تعین کرنے والے سینسرز سے حاصل کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر زمین کے انتہائی تفصیلی ڈیجیٹل نقشے تیار کرتا ہے جن کی مدد سے ممکنہ لینڈنگ مقامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
اگر نظام کو معلوم ہو کہ مقررہ مقام پر لینڈنگ خطرناک ہو سکتی ہے تو یہ ڈرون کا رخ تبدیل کرکے اسے کسی زیادہ محفوظ مقام کی جانب لے جاتا ہے۔اس جدید ٹیکنالوجی کو Safe and Precise Landing – Integrated Capabilities Evolution (SPLICE) کا نام دیا گیا ہے جسے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں واقع ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کے محققین نے تیار کیا ہے۔