راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 159 رنز پر تیسری وکٹ گر گئی

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین وکٹو کے نقصان پر 159 رنز بنا لیے، کپتان بابراعظم اور اوپنر طیب عارف نے ڈیبیو میں نصف سنچریاں بنائیں۔پاکستان کی پہلی وکٹ 86 رنز، دوسری وکٹ 90 رنز کے مجموعی اسکور پر گری اور تیسری وکٹ 159رنز کے مجموعی سکور پر گری۔اوپنر اذان اویس 30 رنز بنا کر ملن رتنائیکے کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جبکہ دوسرے اوپنر محمد طیب عارف 57 رنز بنا کر اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر دلشان مدوشانکا کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
ٹاس
سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے توقع کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ وکٹ فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔مہمان ٹیم نے پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی تجربہ کار اسپنر کو شامل نہیں کیا۔قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر طیب عارف، محمد طحہٰ، آل راؤنڈر عرفات منہاس اور فاسٹ بولر ثاقب خان شامل ہیں۔قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے سیشن میں محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کی جانب سے کم از کم چار کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے مؤثر سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا ٹیم
پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، اذان اویس، محمد طیب عارف، سعود شکیل، محمد طلحہٰ، سلمان علی آغا، غازی غوری، رضااللہ، عرفات منہاس ،محمد عباس اور ثاقب خان پر مشتمل ہے۔سری لنکن ٹیم کوشال مینڈس ( کپتان)، لاہیرو اودارا، پسندو سوریا بندارا، دنیش چندی مل، کمنڈو مینڈس، دھانا جیا ڈی سلوا، سونال دینوشا، ملن رتنائیکے، لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشانکا پر مشتمل ہے۔

خاص خبریں