کراچی میں آئندہ دو روز صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں منگل اور بدھ کو موسم خشک جبکہ صبح کے وقت دھند چھائے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق دھند کے سبب حد نگاہ معمول سے کم ہو سکتی ہے۔کراچی میں آج تا بدھ زیادہ سے زیادہ پارہ 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ سمندری ہواؤں کے علاوہ شہر میں بلوچستان اور تھرپارکر کی سمت سے بھی ہوائیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن اور رات کے موسم میں نمایاِں فرق کی وجہ سے انسانی صحت و گھریلو جانوروں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

خاص خبریں