افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا ذاتی محافظ قتل

افغانستان کے عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو صوبہ بغلان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتول کی لاش ضلع دند غوری میں سڑک کنارے سے ملی، جس پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔افغان میڈیا اور مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ جمعہ، 6 نومبر 2026ء کو پیش آیا، جبکہ ہفتہ، 7 نومبر کو واقعے اور مقتول کی شناخت کی تصدیق سامنے آئی۔افغان میڈیا کے مطابق قتل کیے جانے والے محافظ کی شناخت قاری نور جان احمدزئی کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے عرفی نام ’طیب بدری‘ سے بھی مشہور تھے۔ ان کا تعلق صوبہ بغلان کے ضلع دند غوری سے تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق قاری نور جان اپنے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے، جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ان کی لاش سڑک کے کنارے سے برآمد ہوئی۔