ایس ایچ او سی سی ڈی جہلم سرفراز احمد کی ناروے آمد‘ شانداراستقبال کیا گیا

گجرات (فرقان شاہد سے) ایس ایچ او سی سی ڈی جہلم سرفراز احمد نجی دورے پر ناروے پہنچ گئے۔ ناروے آمد پر چوہدری سبط الحسن آف سرہالی خورد (گجرات)، عدیل گجر آف ملتان، حسن گجر آف کھاریاں اور حسنین گجر آف کھاریاں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر معزز مہمان کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس دوران سرفراز احمد کی پیشہ ورانہ خدمات اور مختلف امور کے حوالے سے دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی جبکہ باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایچ او سرفراز احمد کی ناروے آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔ سرفراز احمد نے پرتپاک استقبال اور پرتکلف میزبانی پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور دوست احباب کی محبت و خلوص قابل قدر ہے جو ہمیشہ یاد رہے گی۔

خاص خبریں