سماجی شخصیت راجہ سجاد حیدر کی طرف سے عدیل محمود کو دی ہیگ کا ڈپٹی میئر منتخب ہونے کی خوشی میں پُروقار دعوت

دی ہیگ: دی ہیگ کی سماجی شخصیت راجہ سجاد حیدر نے عدیل محمود کے دی ہیگ کے ڈپٹی میئر (Wethouder) منتخب ہونے کی خوشی میں ایک پُروقار دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں علامہ یاسر نسیم خطیب منہاج القران دی ہیگ چوہدر ی خالد محمود صدر منہاج القران ہالینڈ و دیگر نے شرکت کی۔ اسی خوبصورت موقع پر مولانا یاسر نسیم کی 40 ویں سالگرہ کا سرپرائز کیک بھی کاٹا گیا، جس نے خوشیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ میزبان راجہ سجاد حیدر نے راجہ فاروق حیدر، راجہ غلام عباس، راشد بھائی، محمد سلیمان حیدر اور اپنی پوری فیملی کی جانب سے انکل چوہدری خالد محمود، مولانا یاسر نسیم، عدیل محمود، نبیل محمود، شرجیل محمود اور فضیل احمد محمود کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ سب کو صحت، خوشیوں اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین