لوزرن: پاک سوئس سوسائٹی کی جانب سے جلسہ عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد

لوزرن: سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں پاک سوئس سوسائٹی کی جانب سے جلسہ عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ھوا جس کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی، پیر سید جعفر شاہ سواتی اور مفتی عبداللطیف چشتی تھے نقابت کے فرائض حسنین قادری اور عمران مزمل نے انجام دیئے
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد علی نے کیا محمد احمد خالد پنی ریاض دین سید زین الاشرفی الجیلانی ارشد سیٹھی نےخصوصی نعت کے گلدستے پیش کیئے اس موقع پر خطاب کرتے ھوئےمفتی عبداللطیف چشتی نے خدا کی وحدانیت امام ابو حنیفہ امام مالک دیگر اماموں کے اقوال سے ثابت کیا آپ نے مزید کہا کہ سرکار مدینے سے ھمیں دیکھ رہے ھیں
ھمارے لئے مغفرت بھی کرتے ھیں اور جہاں جانا چاہتے ھیں وہاں تشریف لے آتے ھیں مفتی صاحب نے سرکار کی سیرت بیان کرتے ھوئے کہا کہ آپ کو نبوت کے اعلان سے پہلے ھی سب صادق امین کہتے تھے پہلے نبیوں کی امتوں کو وہ سارے گناہ جو ھم آج کرتے ھیں خدا نے تباہ و برباد کردیا لیکن خدا کہتا ھےکہ حبیب میں آپ کی امت کو کیسے تباہ کروں کیونکہ آپ ان کے درمیان موجود ھیں آخر میں انھوں نے کہا کہ حضور کی سیرت کو اپنائیں پیر سید جعفر علی شاہ سواتی نے خوبصورت نعتوں کے گلدستے پیش کرکے سامعین محفل کے ایمان کو تازہ کیااس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی درود و سلام اور صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی کی اجتماعی دعا سے محفل اختتام پزیر ھوئی اور سامعین نے لنگر ممحمدی نوش فرمایا پاک سوئس سوسائٹی کی انتظامیہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔