پاکستان پیپلز پارٹی گلف اور مڈل ایسٹ کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ تقریب

شارجہ : پاکستان پیپلز پارٹی گلف اور مڈل ایسٹ کی جانب سے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری کی اکہترویں سالگرہ کی باوقار تقریب شارجہ کے مقام ریسٹورینٹ میں منعقد ہوئی ۔اس تقریب میں پارٹی رہنمائوں اور ممبران نے شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت پی پی پی گلف مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کی جبکہ میزبان پی پی پی بزنس فورم کے نائب صدر اسد علی خان تھے ۔ انگلستان سے آئے سینئر پارٙٹی رہنما سلطان حیات نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقعے پر مقررین نے صدر زرداری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری کی جمہوریت کے لیئے بڑی قربانی اور شاندار خدمات ہیں ۔ وہ صحیع معنوں میں جمہوریت پسند ہیں ۔ انہوں نے اپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیئے ۔ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے چھوٹے صوبوں کو اختیارات اور این ایف سی کے ذریعے انھیں فنڈز مہیا کئے خیبر پختون خواہ کو پہچان دی ۔مرد حر نے مفاہمت کی سیاست کے ذریعے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کیا ۔ بےنظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ۔ مقررین میں میاں منیر ہانس ۔ ملک اسلم ۔ اسد علی خان ۔ نوفل عالم ۔ ممتاز جونیجو اور قیصر خان آفریدی شامل تھے ۔ اس موقعے پر تالیوں کی گونج میں صدر زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت اور درازی عمر کے لیئے دعا کی گئی ۔ مہمانوں کی تواضع کے لیئے ریفریشمننٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔