پیرس :پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے سینئر راہنما اور کوٹلہ برادران چوہدری عابد رضا، چوہدری شبیر کے قریبی عزیز چوہدری ساجد ویروال نے آئرلینڈ کے صدر چوہدری ساجد اور مسلم لیگ کے سینئر راہنما ناصر ریاض خان کے اعزاز میں ترکش ریسٹورنٹ پر پرتکلف ظہرانے کا ہتمام کیا۔ جس میں مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر میاں محمد حنیف، جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان، انفارمیشن سیکرٹری راجہ اشفاق حسین نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر اوورسیز میں مسلم لیگ کی بہتری اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور پاکستان میں موجودہ حالات پر گفتگو کی گئی اوراس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہم اوورسیز میں رہتے ہوئے اپنے قائد کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ آخر میں سب دوستوں نے چوہدری ساجد ویرووال کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے اس ظہرانے کا اہتمام کیا۔