Sun, September 13, 2026 6:52 am

تھانہ کڑیانوالہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے کیخلاف آپریشن جاری اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار

کڑیانوالہ: انچارج چوکی جلالپورصوبتاں ASI نوید اشراف نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ شاہ نواز 2۔ محمد عرفان 3۔ علی رشید شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 11 لیٹر سے زائد شراب اور پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے عرصہ 2 سال سے روپوش ملزم اشتہاری علی رضا کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارات کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔