طالبان رجیم میں افغانستان دہشتگردوں کی پناہ گاہ بن گیا،کالعدم داعش کا ایک اور سرغنہ گرفتار

طالبان رجیم میں افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں کالعدم داعش کا ایک اور سرغنہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔افغان سرزمین پر موجود داعش میڈیا چیف کی گرفتاری نے طالبان کا اصل دہشت گرد چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان عالمی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور لانچنگ پیڈ بن چکا ہے۔ترک جریدے اناطولیہ ایجنسی کے مطابق ترک انٹیلی جنس نے سرحدی علاقے کے قریب افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشت گرد گروہ داعش خراسان کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ ترک انٹیلی جنس نے افغانستان سے کام کرنے والے داعش خراسان کے میڈیا سربراہ احمد قازانجی کو گرفتار کیا۔اناطولیہ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش خراسان کے گرفتار میڈیا چیف نے دہشت گردوں کی تربیت کا بھی اعتراف کیا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش خراسان کے سرغنہ نے پروپیگنڈا، تخریب کاری اور دہشت گردی کے لیے سہولت کاری کی۔پاکستان متعدد باراقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی فورمز پرافغانستان کے بطور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ پرانتباہ دے چکا ہے۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیرعاصم افتخار احمد کے مطابق داعش، القاعدہ،فتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان سمیت متعدد دہشت گرد گروہ افغانستان میں آزادانہ طور پرسرگرم ہیں۔